ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکلی حجاج کرام کے اعزاز میں جدہ میں بھٹکل مسلم کمیونیٹی کی جانب سے خوبصورت اجلاس

بھٹکلی حجاج کرام کے اعزاز میں جدہ میں بھٹکل مسلم کمیونیٹی کی جانب سے خوبصورت اجلاس

Sat, 24 Sep 2016 18:08:36    S.O. News Service

جدہ 23/ستمبر(ایس او نیوز) : بھٹکل کمیونیٹی جدہ کی جانب سے  بھٹکل  سے تشریف فرما احباب کے اعزاز میں ایک شاندار اجلاس جدہ کلو ۲ ،  مذھلہ  شادی ہال  میں منعقد کیا گیا جس میں اسی (80) سے زائد حاجیوں کے ساتھ مرد وخواتین کو ملا کر تقریبا تین سو ا تین سو افراد شریک ہوئے۔

پروگرام میں حجاج کی جانب سے تاثرات پیش کئے گئے، جس کی نظامت کی ذمہ داری جناب زاہد رکن الدین اور جناب یٰسین عسکری  نے نبھائی۔ مہمانان نے اپنےتاثرات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پیش آنے والی  مسائل اور دشواریوں  اور ان کے حل  کے سلسلہ میں بھی اپنے تجاویز پیش کئے۔ مہمانان میں خصوصا مولانا عبدالعظیم قاضیا،  محترم پرویز قاسمجی ، مولانا ارشاد نائطے، مولانا شمویل موٹیا، ڈاکٹر یحیٰ عسکری وغیرہم کے تاثرات اہم رہے۔

حج اور اس کے عنوان پر ، جناب جبلین جعفر نائطے، جناب اسامہ فضل منیری، طہٰ شابندری اور عمران آدم  نے بڑے ہی خوبصورت آواز  میں  وقت بوقت نظمیں پیش کیں اورماحول کو کافی گرمایا۔ گذشتہ پینتیس سال سے انجمن  اسکول کے مدرس جناب الیاس پاشہ صاحب کی اس موقع پرتہنیت کی گئی اور مومنتو پیش کیا گیا  متصلہ ہال میں خواتین کا اجلاس بھی چل رہا تھا جس میں جامعات االصالحات کی سابقہ مہتممہ محترمہ شکیلہ تبسم  کی گذشتہ دو دہائیوں سے زائد خدمات پر ان  کی بھی تہنیت کی گئی اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ 

  حج کے موضوع پر جناب نوید ائیکری اور جناب عدنان زاہد رکن الدین نے کوئز مقابلہ پیش  کیاجو صرف مہمانانِ حرم  کے لئے خاص تھا ۔ پروگرام حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنا۔  حاجیوں کو جماعت کی جانب سے  قیمتی جائے  نماز اور دوسرے تحائف پیش کئے گئے۔ پروگرام کے آخر میں لذیذ طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔

جلسہ کی ابتدا  تقریبا رات کے نو بجے بھٹکل سے تشریف فرما مولانا ارشاد نائطے کی خوبصورت تلاوت کلام پاک اور اس کے ترجمہ  سے ہوئی تھی۔  ڈائس پر صدر بھٹکل کمیونیٹی جدہ جناب نعمان علی اکبرا ، جنرل سکریٹری عبید اللہ عسکری، سرپرست جماعت جناب زاہد رکن الدین، کنوینر جناب حبیب اللہ محتشم کے علاوہ بھٹکل سے حج  کے لئے تشریف فرما جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبد العلیم قاضیا ندوی جلوہ افروز تھے۔ .نظامت جناب اقبال گنگولی  نے کی ، استقبالیہ کلمات جناب عبید اللہ عسکری  اور صدارتی خطاب جناب نعمان علی اکبرا صاحب نے پیش کیا۔ 

 


Share: